نئی دہلی، 29 اکتوبر (ہ س)۔
آر ایس ایس کے سینئر پرچارک رنگاہری کا اتوار کی صبح کوچی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 93 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ رنگاہری 1991 سے 2005 تک سنگھ کے آل انڈیا انٹلیکچوئل چیف تھے۔
سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت اور سرکاریواہ دتاتریہ ہوسبالے نے رنگاہری کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ آر ایس ایس کے دونوں اعلیٰ عہدیداروں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رنگاہری جی کے انتقال سے سنگھ نے ایک گہرے مفکر، ایک بہترین کارکن اور عملی آدرشوں کے ساتھ محبت کرنے والے اور حوصلہ دینے والے بزرگ سے محروم کردیا ہے۔ رنگاہری جی نے اپنی زندگی بھرپور اور بامعنی انداز میں بسر کی۔ بہت سے کارکنان جو انہیں اس وقت جانتے تھے جب وہ آل انڈیا انٹلیکچوئل سربراہ تھے آج پورے ہندوستان میں ان کے انتقال پر سوگ منا رہے ہوں گے۔ اپنے آخری ایام میں بھی وہ پڑھنے، لکھنے اور اپنے پاس آنے والے کارکنان کی رہنمائی کرتے رہے۔ اگرچہ وہ بول نہیں سکتے تھے، وہ آنے والوں کو سنتے اور اپنے چہرے کے تاثرات سے جواب دیتے۔
حال ہی میں، سرسنگھ چالک ڈاکٹر بھاگوت اور کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے رنگاہری جی کی کتاب ‘پرتھوی سکتہ: اے ٹریبیوٹ ٹو مدر ارتھ’ ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، دہلی میں جاری کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
