بیگوسرائے، 27 اکتوبر(ہ س)۔
بیگوسرائے ضلع کے پریہارا اسسٹنٹ تھانہ علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کھگڑیا ضلع کے بیلدورتھانہ علاقہ کی رہائشی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عاشق سمیت تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر ر ہی ہے۔
ایس پی یوگیندر کمار نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی ایک دن قبل بیلدوررہائشی اپنے عاشق سنتوش کمار سے شادی کرنے کے ارادے سے بھاگ کرپریہارا آئی تھی۔ جہاں پریہارارہائشی آکاش، بھولا، نتیش، سنجیو اور چھوٹو کے ساتھ اس کے عاشق نے کچھ پیسوں کے عوض متاثرہ کے ساتھ رشتہ جوڑنے کا منصوبہ بنایا۔ متاثرہ کے مطابق تین افراد نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
اسی دوران موقع دیکھ کر لڑکی وہاں سے بھاگ گئی اور پولیس کی گشتی گاڑی کے قریب پہنچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پریہارا او پی انچارج متاثرہ کے ساتھ دس منٹ کے اندر موقع پر پہنچے۔ متاثرہ کی نشاندہی پرپولیس اس کے عاشق سنتوش، نتیش اور سنجیوکوگرفتارکرکے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ ایف آئی آردرج کرتے ہوئے متاثرہ کامیڈ یکل جانچ کرایا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
