نئی دہلی، 25 اکتوبر ( ہ س)۔ حکومت نے ملک میں آن لائن گیمنگ کمپنیوں پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی)کو لے کر سختی کی ہے۔ اس کے تحت اب تک آن لائن گیمنگ کمپنیوں کو 1 لاکھ کروڑ روپے کے وجہ بتاو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ جی ایس ٹی حکام نے ٹیکس چوری کے معاملات میں آن لائن گیمنگ کمپنیوں کو اب تک 1 لاکھ کروڑ روپے کے وجہ بتاو نوٹس جاری کیے ہیں۔ ڈریم 11 جیسے آن لائن گیمنگ اور ڈیلٹا کارپوریشن کیسینو آپریٹرز کو ٹیکس کی کم ادائیگی کے لیے گزشتہ ماہ جی ایس ٹی حکام سے وجہ بتاو نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ تاہم، اہلکار نے کہا کہ یکم اکتوبر کے بعد ہندوستان میں رجسٹرڈ غیر ملکی گیمنگ کمپنیوں کا کوئی ڈیٹا ابھی دستیاب نہیں ہے۔
جی ایس ٹی قانون میں ترمیم کرکے حکومت نے غیر ملکی آن لائن گیمنگ کمپنیوں کے لیے یکم اکتوبر سے ہندوستان میں رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا ہے۔ جی ایس ٹی کونسل نے اگست میں واضح کیا تھا کہ آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر لگائی جانے والی داو¿ کی پوری قیمت پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگایا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
