ورلڈ کپ: زخمی پتھیرانا کی جگہ اینجلو میتھیوز سری لنکن ٹیم میں شامل
نئی دہلی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے سری لنکن اسکواڈ میں میتھیشا پتھیرانا کی جگہ اینجلو میتھیوز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پتھیرانا ایک پریکٹس میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس سے وہ صحت یاب نہ ہو سکے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، جس کے بعد سری لنکا کے لیے 221 ون ڈے کھیلنے والے میتھیوز کو پتھیرانا کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا۔
بتادیں کہ متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر ٹیم میں شامل کرنے سے پہلے کسی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان (آئی سی سی جنرل منیجر – کرکٹ اور ای ٹی سی چیئرمین)، کرس ٹیٹلی (آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس)، ہیمانگ امین (قائم مقام سی ای او – بی سی سی آئی)، گورو سکسینہ (جنرل منیجر – آپریشنز، بی سی سی آئی) رسیل ارنالڈ اور سائمن ڈول (آزاد نمائندہ) شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
