پٹنہ/مظفر پور، 24 اکتوبر(ہ س)۔بہار کے مظفر پور ضلع کے پارو تھانہ کے قصبہ ٹولہ گاؤں کے نول ساہ کے گھر کے اندر ایک کمرے میں اس کی بیٹی اور اسی گاؤں کے بدرل نامی نوجوان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی منگل کے روز ملی۔
اہل علاقہ کے مطابق نول ساہ نے بہت کوششیں کیں لیکن ان کی بیٹی کے گھر کا دروازہ نہیں کھلا، آہستہ آہستہ آس پاس کے لوگوں کو اس کا علم ہوا اور جب آس پاس کے لوگوں نے مل کر دروازہ توڑا تو سب حیر ان رہ گئے۔
دیکھا کہ نول ساہ کی بیٹی اور ایک لڑکا کمرے کے اندر پھندے سے لٹک رہے ہیں جس کے بعد اہل خانہ اور اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پاروتھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل کالج بھیج دیا۔ حالانکہ دونوں کی لاشیں ایک ساتھ ملنے کے بعد پورے علاقے میں بحث ہونے لگی۔
پورے معاملے کے بارے میں سریا کے ایس ڈی پی او کمار چندن نے کہا کہ دونوں کی لاشیں گھر کے اندر ایک ہی کمرے سے ملی ہیں، پولیس نے دونوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پولیس جلد ہی پورے معاملے کا انکشاف کرے گی۔پولیس ٹیم نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کے لیے موقع سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
