نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔
مرکزی حکومت نے ناقص اشیاء کی درآمد کو روکنے اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے تانبے کی مصنوعات، ڈرموں اور ٹن کنٹینرز کے لیے لازمی معیار کے اصول جاری کیے ہیں۔ صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے اس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
محکمہ تجارت اور صنعت نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ڈی پی آئی آئی ٹی نے 20 اکتوبر کو دو الگ الگ نوٹیفکیشن ڈرم اور ٹن (کوالٹی کنٹرول) آرڈر 2023 اور کاپر پروڈکٹس (کوالٹی کنٹرول) آرڈر 2023 جاری کیا ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے ان دو احکامات کے تحت، اشیا کی پیداوار، فروخت، تجارت، درآمد اور ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ ان پر بیورو آف انڈین اسٹینڈرز (بی آئی ایس) کا نشان نہ ہو۔
وزارت نے کہا کہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے یہ احکامات اس نوٹیفکیشن کی اشاعت کی تاریخ سے چھ ماہ تک لاگو ہوں گے۔ آرڈر کے تحت نو تانبے کی مصنوعات میں بجلی کے استعمال کے لیے تار کی چھڑیں شامل ہیں ، کنڈینسر اور ہیٹ ایکسچینجرس کے لئے ٹھوس تانبے اور تانبے کی ٹیوب ،فریج اور ایئر کنڈیشننگ کے لئے استعمال ہونے والی تانبے کی ٹیوب بھی اس کے تحت آتی ہیں۔ محکمہ نے کہا کہ اس لئے یہ ضروری ہے کہ کسی بھی طرح کی لیکیج ،ملاوٹ اور آگ سے ہونے والے نقصان سے بچانے کے لئے ڈرم اور ٹن اچھے معیار کے ہونے چاہئیں۔
ہندوستھان سماچار
