بانہال کے کھار پورہ میں آتشزدگی کی واردات، تین دکانیں جل کر خاکستر
جموں، 23 اکتوبر (ہ س)۔ جموں۔ سری نگر قومی شاہراہ پر اتوار کی دیر شام بانہال کے کھارپورہ کے قریب خوفناک آگ کی واردات میں تین دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے کی وجہ ویشنو ڈھابے کے اندر ایل پی جی سلنڈر سے ہونے والا دھماکہ تھا۔
واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا لیکن اس وقت تک ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور سمیت تین دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم آگ پر مزید دکانوں تک پھیلنے سے پہلے ہی قابو کر لیا گیا۔ آگ کی اس ہولناک واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا لیکن خوش قسمتی سے آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
