لکھنو، 21 اکتوبر (ہ س)۔ سدیرا سمروکرما (91) اور پاتھم نشانکا (54) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکا نے یہاں ایکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ہالینڈ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 262 رنوں تک محدود رہ گئی ۔ جواب میں سری لنکا نے 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 263 رن بنا کر سری لنکا کو 5 وکٹوں سے فتح دلا دی۔
263 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی سری لنکن ٹیم کا آغاز خراب رہا اور پانچویں اوور میں ہی آرین دت نے کوسل پریرا کو بیس ڈی لیڈے کے ہاتھوں کیچ کروا کر سری لنکا کو پہلا جھٹکا دیا۔ پریرا نے 5 رن بنائے۔ آرین نے 10ویں اوور میں 52 کے مجموعی اسکور پر کوسل مینڈس کو آوٹ کر کے سری لنکا کو دوسرا جھٹکا دیا۔ کوسل مینڈس نے 17 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 11 رن بنائے۔
اس کے بعد سدیرا سمروکرما اور پاتھم نشانکا نے تیسری وکٹ کے لیے 40 گیندوں میں 52 رن جوڑے۔ اس دوران نشانکا نے 48 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ یہ شراکت داری 17ویں اوور میں وین میکرین نے نشانکا کو ایڈورڈز کے ہاتھوں کیچ کروا کر توڑی۔ نشانکا نے 52 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔ یہ وکٹ 104 رن کے مجموعی ا سکور پر گری۔
اس کے بعد چرتھ اسالنکا اور سدیرا سمر وکرما کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 99 گیندوں پر 77 رنوں کی شراکت ہوئی۔ میچ کے 33ویں اور آخری اوور میں آرین دت نے اسلانکا کو بولڈ کر کے یہ شراکت داری توڑ دی۔ اسالنکا نے 66 گیندوں میں 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 44 رن بنائے۔ یہ وکٹ 181 رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔
اسالنکا کے آو¿ٹ ہونے کے بعد دھننجے ڈی سلوا اور سدیرا سمروکرما نے پانچویں وکٹ کے لیے 76 رنوں کی شراکت قائم کی۔جب سری لنکا ہدف سے صرف 6 رن دور تھا تو دھننجے ایکرمین کی گیند پر بولڈ ہو گئے، جس سے ہالینڈ کو پانچویں کامیابی ملی۔ دھننجے نے 37 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رن بنائے۔
اس کے بعد سمر وکرما اور دشن ہیمنتھا نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور سری لنکا کو 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر 263 رنز بنا کر فتح دلائی۔ سمر وکرما 107 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 91 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ جبکہ ہیمنتھا 4 رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے ۔ نیدرلینڈز کی جانب سے آرین دت نے 3 اور پال وین میکرن، کولن ایکرمین نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سائبرینڈ اینجل بریکٹ (70) اور لوگن وین بیک (59) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہالینڈ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 262 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ اس میچ میں ہالینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
نیدرلینڈ کی شروعات خراب رہی اور چوتھے اوور میں 7 رن کے مجموعی اسکور پر کسن راجیتھا نے ہالینڈ کو پہلا جھٹکا وکرم جیت سنگھ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ وکرم جیت نے 13 گیندوں پر 4 رن بنائے۔
اس کے بعد کولن ایکرمین نے میکس او ڈاو¿ڈ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 37 گیندوں پر 41 رن کی شراکت قائم کی۔ اس شراکت داری کو راجیتھا نے 10ویں اوور میں او ڈاو¿ڈ کو بولڈ کر کے توڑا۔ او ڈاو¿ڈ نے 27 گیندوں میں 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 27 رن بنائے۔
راجیتھا نے 12ویں اوور میں 54 کے مجموعی اسکور پر ایکرمین کو کوسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہالینڈ کو تیسرا جھٹکا دیا۔ ایکرمین نے 31 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 29 رن بنائے۔
اس کے بعد 17ویں اوور میں 68 کے مجموعی اسکور پر دلشان مدھوشنکا نے بیس ڈی لیڈے کوسل پریرا کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہالینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ لیڈے نے 21 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف 6 رن بنائے۔ 19ویں اوور میں مدھوشنکا نے تیجا ندامانورو کو ایل بی ڈبلیو کر کے سری لنکن ٹیم کو پانچویں کامیابی دلائی۔ تیجا نے صرف 9 رن بنائے۔ نیدرلینڈ کی یہ وکٹ 71 رن کے مجموعی اسکور پر گری۔
مہیش تکشینا نے 22ویں اوور میں 91 کے مجموعیا سکور پر کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کو بولڈ کر کے نیدرلینڈز کی کمر توڑ دی۔ ایڈورڈز نے 16 گیندوں میں 16 رن بنائے۔
اس کے بعد لوگن وین بیک اور سائبرینڈ اینجل بریکٹ نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 143 گیندوں پر 130 رن کی شراکت قائم کی اور ہالینڈ کو میچ میں واپس لے آئے۔ اس شراکت داری کو دلشان مدھوشنکا نے توڑا۔ مدھوشنکا نے 221 کے مجموعی اسکور پر سائبرینڈ اینجل بریکٹ کو بولڈ کر دیا۔ اینجل بریکٹ نے 82 گیندوں میں 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 70 رن بنائے۔
اس کے بعد بیک نے بھی 68 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، حالانکہ اس دوران وہ تقریباً رن آو¿ٹ ہونے سے بچ گئے۔ 48 ویں اوور میں 244 کے مجموعی اسکور پر دلشان مدھوشنکا نے رولوف وین ڈیر مروے کو کوسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ کروا کر میچ میں اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی۔رولوف نے سات گیندوں پر سات رن بنائے۔
49ویں اوور میں 252 کے مجموعی اسکور پر چارتھ اسالنکا نے راجیتھا کی گیند پر اسکوائر لیگ باو¿نڈری پر شاندار کیچ لے کر بیک کی شاندار اننگ کا خاتمہ کیا۔ بیک نے 75 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رن بنائے۔
پال وین میکرین 261 کے مجموعی اسکور پر رن آوٹ ہوئے حالانکہ یہ نو بال تھی، اس لیے نیدرلینڈ کو ایک رن کا فائدہ ہوا اور نیدرلینڈ کی ٹیم 49.4 اوورز میں 262 رن بنا سکی۔ میکرین نے 4 رن بنائے جبکہ آرین دت 9 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا اور کسن راجیتھا نے 4،4 اور مہیش ٹکشینا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہندوستھان سماچار
