• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > ساہتیہ اکادمی نے فرینکفرٹ بک فیئر، جرمنی میں سمپوزیم کا انعقاد کیا
International

ساہتیہ اکادمی نے فرینکفرٹ بک فیئر، جرمنی میں سمپوزیم کا انعقاد کیا

CliQ INDIA
Last updated: October 22, 2023 5:00 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

فرینکفرٹ ، 21 اکتوبر(ہ س)۔

ہفتہ کو ساہتیہ اکادمی نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے میں ’آئیڈیا آف انڈیا‘ کے عنوان سے ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا۔ ساہتیہ اکادمی کے صدر مادھو کوشک نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ میں مختلف لوگوں کے ہندوستان کے بارے میں مختلف خیالات تھے۔ اشاعت اور ترجمہ میں بڑے پیمانے پر اضافے کے بعد ہندوستان کی اصلی تصویر دنیا کے سامنے آگئی ہے۔ دیگر مقررین نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان سے باہر کے لوگوں نے ہندوستان کے بارے میں مختلف ممالک کی تاریخ کی کتابوں ، سفرناموں ، فلسفیانہ ادب وغیرہ کے ذریعے معلومات حاصل کیں جو حقیقت سے بہت دور تھیں۔

سمپوزیم میں ساہتیہ اکادمی کے صدر مادھو کوشک کے ساتھ نیشنل بک ٹرسٹ کے صدر ملند سدھاکر مراٹھے ، اکادمی کے نائب صدر کمود شرما اور اکادمی جنرل کونسل کے رکن نریندر بی۔ پاٹھک نے شرکت کی۔ اکادمی کے سکریٹری ڈاکٹر کے۔ سری نواسراو¿ نے کہا کہ ہندوستان کے بارے میں خیالات مختلف طریقوں سے ادبی کاموں میں جھلکتے رہے ہیں ، جو زیادہ معتبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف غیر ملکی بلکہ ہندوستان کے مختلف خطوں اور برادریوں کے لوگ بھی صدیوں سے ہندوستان کے بارے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں۔

ایک دن پہلے جمعہ کو ساہتیہ اکادمی نے ’ہندوستانی ادب کا ورثہ‘کے عنوان سے ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا تھا۔ اس دوران ساہتیہ اکادمی کے صدر کوشک نے ہندوستانی ادب کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری مذہبی اور فلسفیانہ تحریروں کو چھوڑ کر زیادہ تر ہندوستانی ادب کا دنیا کی دوسری زبانوں میں ترجمہ نہیں ہوا ہے جو کہ بہت اہم ہے۔ یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔نیشنل بک ٹرسٹ کے چیئرمین ملند مراٹھے نے ہندوستانی ادب کی قدیمی ، اس کی فراوانی اور اس کے تنوع پر گفتگو کرتے ہوئے اسے جامع ادب کی ایک اور مثال قرار دیا۔ اکادمی کے نائب صدر کمود شرما نے کہا کہ ہم نے اس کتاب میلے میں صرف اس لیے حصہ لیا ہے تاکہ دنیا کو ہندوستانی ادب کی عمدگی سے متعارف کرایا جا سکے۔ڈاکٹر سری نواسراو¿ نے کہا کہ ہندوستانی ادب نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری زمین کی بھلائی کا خواہاں ہے۔ اس دوران ڈاکٹر سری نواسراو¿ نے بتایا کہ اب تک نیوزی لینڈ ، برطانیہ ، امریکہ، کینیڈا ، چین اور بنگلہ دیش کے نمائندوں نے ساہتیہ اکادمی کی کتابوں کے ترجمے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پولش اور اسرائیلی زبان کے کچھ پبلشرز نے بھی رابطہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 18 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے میں 100 سے زائد ممالک سے ہزاروں پبلشرز ، ایجنٹس ، لائبریرین اور مصنفین وغیرہ جمع ہوئے ہیں۔ یہ کتاب میلہ پوری دنیا کے کتاب پبلشرز کو بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک اور زبانوں میں کتابوں کے حقوق اور لائسنس فروخت کرنے کے لیے ایک آسان پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ یہ کتاب میلہ فرینکفرٹ میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان

You Might Also Like

پاکستان میں نارا کینال حادثہ، کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے،کسی کاپتہ نہیں چل سکا
امریکہ کے معروف صنعت کار چارلس ٹی منگیر کا 99 سال کی عمر میں انتقال
وزیر اعظم مودی روس پہنچے اور صدر پوتن سے کی ملاقات، کہا- ہندوستان اور روس کی دوستی کافی مضبوط | BulletsIn
ترکی نے اسرائیل کو حماس کو بیرون ملک نشانہ بنانے پر'سنگین نتائج'بھگتنے کی دھمکی دے دی
غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری گھناونا جرم: سعودی عرب اور مختلف ملکوں کی شدید مذمت

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article پیرا ایشین گیمس: پرمود بھگت اور سکانت کدم نے جیت کے ساتھ شروعات کی۔
Next Article اوریا :معاشی بحران سے دوچار کسان نے خودکشی کرلی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?