زمینی تنازعہ میں بھتیجے نے چچا کو کیا قتل، ملزم حراست میں
انوپ پور، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے بیجوری تھانہ کے گاوں بہیرا ڈیم میں خاندانی زمین کے تنازعہ میں بھتیجے نے اپنے چچا کا قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے خاندانی زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ دونوں کے درمیان کسی بات کو لیکر جھگڑا ہوا جس کے بعد بھتیجا شبھم پنیکا اور اس کے دو ساتھیوں نے چچا 53 سالہ ہری داس پنیکا پر بیلچے سے حملہ کر دیا۔ اس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق جمعہ کی شام انوپ پور ضلع کے بیجوری تھانہ علاقہ کے تحت گاوں بہیرا ڈیم میں طویل عرصے سے جاری خاندانی زمینی تنازعہ کو لے کر بھتیجے شبھم پنیکا اور چچا ہری داس پنیکا کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ بھتیجے سمیت دو دوستوں نے چچا پر بیلچے سے حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے چچا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 302، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور ملزمان کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو کمار سنگھ نے کہا کہ پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور فوری کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
