ٹائیگر شراف کی گنپت کل 20 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر چند روز قبل ریلیز ہوا تھا۔ اس ٹریلر میں ٹائیگر شراف کے ایکشن مناظر دیکھے گئے۔ ٹریلر کے بعد شائقین میں فلم کے بارے میں تجسس پیدا ہوگیا۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ نمائش کے بعد ’گنپت‘ کا جادو ماند پڑ گیا ہے۔
‘سیکنلک’ کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق فلم ‘گنپت’ نے پہلے دن صرف 2.50 کروڑ روپے کا ہی بزنس کیا ہے۔ فلم ”گنپت“ میں کریتی سینن اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم میں کریتی سینن بھی ٹائیگر شراف کے ساتھ ایکشن سین کرتی نظر آ رہی ہیں۔ فلم کو واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی، دیپ شیکھا دیشمکھ اور وکاس بہل نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کو دنیا بھر میں ہندی کے ساتھ ساتھ تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔
’گنپت‘ کی پہلے دن کی کمائی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہ فلم ٹائیگر کے کیرئیر کی اب تک کی سب سے کم اوپننگ والی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل ٹائیگر کی تمام فلموں نے پہلے دن اچھی کمائی کی تھی۔ ٹائیگر کی ’ہیروپنتی 2‘ نے پہلے دن 6.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ جب کہ ‘باغی 3’ نے 17 کروڑ روپے جمع کیے تھے۔ ’وار‘ نے پہلے دن 53.35 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جب کہ ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ نے 12.06 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
ہندوستھان سماچار
