امریکی صدر بائیڈن کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سونک اسرائیل پہنچ گئے، نیتن یاہو سے ملاقات
تل ابیب، 19 اکتوبر (ہ س)۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک جمعرات کو اسرائیل پہنچ گئے۔ رشی سونک اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل تل ابیب پہنچنے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایک روز قبل بدھ کو امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کا دورہ مکمل کر کے واپس لوٹے تھے۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک بدھ کو بین گوریون ہوائی اڈے پر اترے۔ یہاں انہوں نے کہا کہ برطانیہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے جسے خوفناک دہشت گردی کا سامنا ہے۔ سونک کے دفتر نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لئے وزیر اعظم سونک اسرائیل کے اطراف کے کچھ دوسرے ممالک کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو اسرائیل پہنچے تھے۔ وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد انہوں نے حماس کے حملے کی بھی شدید مذمت کیاور کہا کہ حماس نے جس طرح اسرائیل پر حملہ کیا وہ انسانیت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس جسی تنظیم فلسطین کی نمائندگی نہیں کرتی۔
اسرائیل اور حماس کی جنگ کا آج 13 واں دن ہے اور اب تک تقریباً 4900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل پر حماس کے حملے سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ غزہ کے اسپتال پر حملے میں 500 افراد کی ہلاکت تک جا پہنچا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
