برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کا اسرائیل دورہ آج
لندن، 19 اکتوبر (ہ س)۔ برطانوی وزیراعظم رشی سنک آج (جمعرات) اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ برطانوی وزیر اعظم کا یہ دورہ حماس کے ساتھ جنگ کے حالات میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہو رہا ہے۔ وزیراعظم دفتر کے مطابق رشی سنک اپنے دورہ اسرائیل کے دوران اپنے ہم منصب بنجامن نیتن یاہو اور صدر اسحاق ہرتزوگ سے ملاقات کریں گے۔
اپنے دورے سے قبل برطانوی وزیر اعظم نے غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے لوگ بھی حماس کا شکار ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ اسرائیل کے صرف ایک دن بعد برطانوی وزیراعظم رشی سنک کا یہ دورہ انتہائی اہم ہے جس پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
/شہزاد
