• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Crime > پٹرول پمپ کے ساتھ والی عمارت کی چوتھی منزل میں لگی خوفناک آگ
Crime

پٹرول پمپ کے ساتھ والی عمارت کی چوتھی منزل میں لگی خوفناک آگ

CliQ INDIA
Last updated: October 19, 2023 2:30 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

ساگر، 18 اکتوبر (ہ س)۔

شہر کے بھگوان گنج چوراہے کے قریب واقع پٹرول پمپ سے متصل ایک عمارت کی چوتھی منزل پر بدھ کی دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ تیزی سے پھیلی اور عمارت کی چوتھی منزل کو اپنی زد میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم تب تک عمارت کی چوتھی منزل پر رکھا تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

معلومات کے مطابق ساگر کے بھگوان گنج چوراہے پر اگروال پٹرول پمپ سے متصل عمارت میں راجو آٹو موبائل کی دکان ہے۔ بدھ کی دوپہر تقریباً 2.30 بجے لوگوں نے اس عمارت کی چوتھی منزل پر دھواں اٹھتے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی کینٹ پولیس کے ساتھ ہی ایڈیشنل کلکٹر، ایس پی، ایس ڈی ایم موقع پر پہنچ گئے اور پٹرول پمپ کو بند کروا دیا۔ تب تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ کٹرا اور موتی نگر سے تقریباً 10 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے لیکن تب تک آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ موقع پر کافی ہجوم جمع تھا۔ پولیس نے پہلے بھیڑ کو ہٹایا اور پٹرول پمپ کو بند کرا دیا۔

حادثے کے بعد موتی نگر، شنی مندر، اپسرا ٹاکیز روڈ سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کو روک دیا گیا۔ آس پاس کی تمام دکانیں بند کرا دی گئیں۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے گاڑیاں کھڑی کرنے کا انتظام کیا اور چوتھی منزل پر واٹر کینن استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم اونچائی کی وجہ سے پانی عمارت کے اندر نہیں پہنچ سکا۔ اس کے بعد فائر انجن کو کافی فاصلے پر کھڑا کرکے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ دکان کے اوپری حصے میں آٹو موبائل کا سامان رکھا ہوا تھا۔ اسی دوران آگ لگنے سے گاڑیوں کی بیٹریاں بھی وقفے وقفے سے پھٹ رہی تھیں۔ عمارت کی چوتھی منزل پر ایک ہزار مربع فٹ سے زائد رقبے پر پھیلی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کو سخت پسینہ بہانا پڑا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہاں رکھا لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ہندوستھان سماچار//محمد

You Might Also Like

بجنور: بڑھا پور فائرنگ واقعہ میں تھانہ صدر سمیت تین پولیس اہلکار معطل
پولیس کا کرائے کے مکان پر چھاپہ، 62 کلو گرام غیر قانونی پوست برآمد
میرٹھ : پولیس کے ساتھ انکاوٗنٹر میں بد معاش زخمی
لاپتہ شخص کی لاش دو روز بعد ملی
نوادہ میں 200 لیٹر شراب کے ساتھ مو ٹر سائیکل ضبط، دوسری بائک لیکر اسمگلر فرار

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article نہرو ٹرافی سب جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: راؤنڈ گلاس پنجاب ہاکی اکیڈمی نے جیت کے ساتھ تیسرے مرحلے کا آغاز کیا
Next Article امریکی صدر بائیڈن تل ابیب پہنچے ، غزہ کی پٹی کے قریب سائرن بج اٹھے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?