ویٹیکن سٹی ،18اکتوبر(ہ س)۔
پوپ فرانسس نے بدھ کے روز غزہ کی’مایوس کن‘صورت حال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں پر زور دیا کہ اسرائیل اور حماس کے تنازع میں ’صرف ایک فریق‘ یعنی ’امن‘ کی حمایت کریں۔سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطبے میں پوپ نے غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے حملے کا واضح طور پر ذکر نہیں کیا جس کے لیے اسرائیلی اور فلسطینی ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔انہوں نے’انسانی تباہی سے بچنے کے لیے’تمام ممکنہ کوششوں کی التجا کی اور کہا کہ وہ 27 اکتوبر کو سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں امن کے لیے خصوصی دعا کی امامت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
