پٹنہ، 18 اکتوبر(ہ س)۔
بہار کے مظفر پور میں بے خوف بدمعاش مسلسل قتل کی واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ اسی درمیان اہیا پور تھانہ کے شہباز پور لیچی با غینچہ میں بھولا ٹھاکر نامی ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔مقامی لوگ اسے علاج کے لیے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس سے قبل 28 جولائی کو اس شخص کے بیٹے کو بھی بدمعاشوں نے گولی مار دی تھی۔ اطلاع ملتے ہی اہیا پور تھانہ انچارج روہن کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔
مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ ان کی شہباز پور کے پنچایت بھون کے پاس کرانہ کی دکان ہے۔ بیٹے کے قتل کے بعد وہ دکان پر بیٹھا کرتا تھا۔ وہ اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ راستے میں لیچی کے باغ میںبدمعاشوں نے اسے گولی مار دی۔ مقتول کے بیٹے دھیرج کا کہنا ہے کہ اس کے والد کی گزشتہ 10 سالوں سے شہباز پور کمیونٹی بلڈنگ کے پاس کرانہ کی دکان ہے ۔ جس پر پہلے اس کا بھائی راہل بیٹھا کرتا تھا ، اس کے قتل کے بعد وہ دکان چلانے لگا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ اہیا پور تھانہ انچارج روہن کمار بریریا کے پرائیویٹ اسپتال پہنچے اور گھر والوں سے دریافت کیا۔ سٹی ایس پی اروند پرتاپ سنگھ اور ٹاؤن ڈی ایس پی اودھیش ڈکشٹ بھی موقع پر موجود تھے۔ تھانہ انچارج روہن کمار نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔پہلےکے جھگڑے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بھولا ٹھاکر کے بیٹے راہل کمار کو تین ماہ قبل قتل کر دیا گیا تھا۔ بھولا ٹھاکر کے بیان پر تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ پولیس تین ماہ میں صرف ایک مجرم کو گرفتار کر سکی ہے۔ اب بھولا ٹھاکر کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی کارروائی کو لے کر مقامی لوگوں میں ناراضگی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں نے اس کی کرانہ کی دکان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
