
آپریشن اجے کی پانچویں فلائٹ اسرائیل سے نئی دہلی پہنچی، بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگے
۔ اس طیارے سے 286 افراد کو بحفاظت لایا گیا جن میں 268 ہندوستانی اور 18 نیپالی شہری
نئی دہلی، 18 اکتوبر (ہ س)۔ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے مودی حکومت کے آپریشن اجے کے تحت پانچویں فلائٹ منگل کی رات گیارہ بجے پالم ایئرپورٹ پہنچی۔ اسپائس جیٹ کے اس طیارے سے 286 لوگوں کو لایا گیا۔ ان لوگوں نے اس موقع پر بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے۔ ان میں 268 ہندوستانی اور 18 نیپالی شہری شامل ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ایل مروگن نے ہوائی اڈے پر سب کا استقبال کیا۔
اطلاعات و نشریات وزیر مملکت ایل مروگن اور وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایکس پر یہ خوشخبری شیئر کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسپائس جیٹ طیارے (اے 340) میں اتوار کو تل ابیب میں لینڈنگ کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ اس وجہ سے طیارے کو اردن لے جایا گیا۔ اس سے پہلے پیر کی صبح قومی دارالحکومت واپس جانا تھا۔
ایل مروگن نے کہا ہے کہ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وہ ان تمام ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے پرعزم ہے جو اپنے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن اجے کے تحت 1100 سے زائد بھارتی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
