
ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض بی جے پی کے سابق ایم ایل اے منا سنگھ بھدوریا نے چھوڑی پارٹی
بھوپال، 17 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پارٹیوں میں ہلچل ہے۔ ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض لیڈر ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ٹیکم گڑھ سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے اور ضلع تنظیم کے انچارج منا سنگھ بھدوریا نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ بھنڈ ضلع کی اٹیر اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ مانگ رہے تھے۔
سابق ایم ایل اے منا سنگھ بھدوریا نے منگل کو پارٹی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے اپنا استعفیٰ بھیج رہا ہوں۔ براہ کرم اسے قبول کرنے کی زحمت کریں۔
قابل ذکر ہے کہ بھدوریا 1990 اور 1998 میں بی جے پی سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ سیڈ کارپوریشن کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ موجودہ میں وہ ضلع ٹیکم گڑھ کے انچارج تھے۔ وہ اٹیر اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ مانگ رہے تھے، لیکن بی جے پی نے ایک بار پھر موجودہ ایم ایل اے ڈاکٹر اروند سنگھ بھدوریا کو یہاں سے امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدوار ہیمنت کٹارے کو 49 سو سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
