نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو اتوار کو دہلی میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر سرکاری سرزنش کی گئی ہے۔
گرباز کوپلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا،جو ایک بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے سامان یا کپڑوں، گراونڈ آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔
مزید برآں گرباز کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، جن کے لیے 24 ماہ کی مدت میں یہ پہلا جرم تھا۔
یہ واقعہ افغانستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا، جب گرباز نے آوٹ ہونے کے بعد اپنا بیٹ باونڈری روپ اور کرسی پر پٹخ دیا۔
گرباز نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے جیف کرو کی تجویز کردہ سزا کو قبول کر لی ہے، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔
آن فیلڈ امپائرز راڈ ٹکر اور شرفدولہ ابن شاہد، تھرڈ امپائر پال رائفل اور چوتھے امپائر پال ولسن نے الزام عائد کیا۔
لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ آفیشل سرزنش، زیادہ سے زیادہ جرمانہ کھلاڑی کی میچ فیس کا 50 فیصد اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
