وزیر اعلیٰ یوگی نے میرٹھ حادثے پر اظہار تعزیت کیا
لکھنؤ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو میرٹھ ضلع میں ہوئے حادثے کا نوٹس لیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ میرٹھ ضلع کے لوہیا نگر تھانہ علاقے میں ستیہ کام انٹرنیشنل اسکول کے قریب ایک گھر میں چل رہی فیکٹری میں منگل کی صبح زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کی وجہ سے فیکٹری کی چھت گر گئی۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں جانی نقصان پر غم کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داکھل کروائیں اور انہیں مناسب علاج فراہم کروایں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
