پنجاب پولیس نے کانگریس کے سابق ایم ایل اے کلبیر سنگھ زیرا کو کیا گرفتار
چنڈی گڑھ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے کانگریس کے سابق ایم ایل اے کلبیر سنگھ زیرا کو منگل کی صبح زیرا میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے چھاپے کے وقت کلبیر گھر پر سو رہے تھے۔ زیرا کو سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے زیرا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ خود منگل کو گرفتاری دیں گے۔ اس کے خلاف چار روز قبل فیروز پور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے یہ مقدمہ زیرا کے بی ڈی پی او کی شکایت پر درج کیا تھا۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ 11 اور 12 اکتوبر کو کلبیر سنگھ زیرا نے ان کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ اس دوران وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ زبردستی ان کے کمرے میں داخل ہو گیا۔ سرکاری کام میں مداخلت کے علاوہ ملازمین کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
