دھرم شالہ، 16 اکتوبر (ہ س)۔ مقامی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کوجنوبی افریقہ اور نیدر لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں موسم خلل ڈال سکتا ہے۔ میچ سے ایک روز قبل ہونے والی موسلادھار بارش نے ایچ پی سی اے سمیت کرکٹ شائقین کے چہروں پر مایوسی لا دی ہے۔ تاہم ایچ پی سی اے کا ماننا ہے کہ یہ میچ بھی پچھلے دو میچوں کی طرح مکمل ہو گا۔
دھرم شالہ میں ورلڈ کپ کے لیگ میچ سے ایک دن پہلے بارش کی وجہ سے اس میچ کے انعقاد میں بحران کو لے کر بحث شروع ہو گئی ہے۔ پیر کو موسم کے انداز میں اچانک تبدیلی کے بعد صبح سے ہی تیز ہواو¿ں کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے ایچ پی سی اے کو میدان کو کور کرنا پڑا تاہم بارش دوپہر کو تھم گئی جس کی وجہ سے اے پی سی ایچ سی اے نے بھی راحت کی سانس لی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دھرم شالہ میں منگل کو میچ کے دن دوپہر تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بارش کا بھی امکان ہے۔ تاہم، میچ دوپہر 2 بجے شروع ہونا ہے، اس لیے اس وقت تک موسم صاف ہونے کی امید ہے۔
ایچ پی سی اے کے میڈیا منیجر موہت سود نے کہا کہ بلاشبہ موسم بدل گیا ہے لیکن میچ کل دوپہر دھرم شالہ میں ہونا ہے۔ ایسے میں اس وقت تک موسم صاف رہے گا اور یہ میچ دوسرے میچوں کی طرح مکمل ہو جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ اور ہالینڈ کے درمیان ورلڈ کپ لیگ کا میچ منگل کو ایچ پی سی اے کے دھرم شالہ کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جانا ہے۔ یہ پانچ میں سے تیسرا میچ ہے جو دھرم شالا کو ملا۔
دھرم شالہ میں 22 اکتوبر کونیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ٹیم انڈیا
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا اہم ترین میچ 22 اکتوبر کو دھرم شالہ میں ہوگا۔ اس دن ٹیم انڈیا اپنا لیگ میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گی۔ دھرم شالہ میں ہونے والے اس میچ کو لے کرایچ پی سی اے سمیت کرکٹ شائقین میں کافی جوش و خروش ہے۔
پہاڑوں پر تازہ برفباری میچ کے دوران خوبصورت ہوگا نظارہ
دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں سے ایک دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم سے سامنے نظر آنے والی دھولادھار کی پہاڑیاں ایک بار پھر سفید برف سے ڈھک گئی ہیں۔اس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے۔وہیں اسٹیڈیم اور دھولا دھار کی برف سے ڈھکی پہاڑیوں کی خوبصورتی ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین کے لئے بھی توجہ کا مرکز بننے جا رہی ہیں۔
میڈیا باکس بھی رہے گا پیک ، 400 سے زائد درخواستیں موصول، گنجائش 150 ہے
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 22 اکتوبر کو دھرم شالہ میں ہونے والے میچ کو لے کر میڈیا والوں میں بھی جوش و خروش ہے۔ بلاشبہ یہاں اب تک کھیلے گئے دو میچوں کے دوران میڈیا باکس خالی نظر آئے لیکن 22 اکتوبر کو ہونے والے اس میچ کے دوران بہت سے صحافیوں کو اس میچ کو کور کرنے کا موقع نہیں مل رہا۔ اس میچ کو کور کرنے کے لیے 400 سے زائد میڈیا پرسنز نے اپلائی کیا ہے لیکن اس کی گنجائش صرف 150 ہے۔ آئی سی سی ٹیم صرف 150 صحافیوں کو چھانٹ کر میڈیا باکس میں انٹری دینے جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
